اس مجموعے کے مکتوبات اکتوبر 1926ء سے سید مودودی کی وفات سے چند ماہ پہلے 26 اپریل 1979 ء تک کے عرصے کو محیط ہیں ۔ مکتوب الیہم میں سید مودودی کے قدیم احباب میں سے مرحوم نذیر احمد قریشی (م: 1962 ء ) اور اعجاز الحق قدوسی (م : 1986ء) جیسے افراد شامل ہیں ۔ جماعت اسلامی کے ذمہ داروں میں سے چودھری غلام محمد اور پروفیسر خورشید احمد کے نام نمایاں ہیں ۔ باقی ماندہ مکتوب الیہم میں سید مودودی کے عمومی عقیدت مند ، طالب علم اور ایک دو ناقدین بھی شامل ہیں ۔ مرحوم نذیر احمد قریشی ان کے زمانہ قیام دہلی (1921_1928ء) کے احباب میں سے ہیں اور ان کے اولین ناشرین میں شامل ہیں ۔ Read more