نومبر15, 2023 کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پوری دنیا کو دکھایا کہ ہندوستانی کرکٹ اتنی اچھی کیوں ہے۔ آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنو سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
ہارنے کے سلسلے کو توڑنا اور 2019 کا بدلہ
2014
کے بعد سے، ہندوستان نے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کوئ
ناک آؤٹ میچ نہیں جیتا تھا۔ 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔ تمام ہندوستانی کرکٹ شائقین کو مارٹن گپٹل کا وہ مشہور دھونی رن آؤٹ یاد ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اس میچ کے تمام زخموں پر مرہم لگا دیا ۔
میچ کے جباز کھلاڑی
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے میچ کا آغاز کیا۔ روہت شرما نے بھارت کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا۔ روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد شوبھمن گل تیز انداز میں کھیلتے رہے۔ شبھمن گل نے حلف سنچری لگائی لیکن چھوٹی انجری کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، وہ بعد میں کھیل میں واپس آئے۔ ویرات کوہلی اور شریاس نے طویل بیٹنگ پارٹنرشپ کھیلی اور دونوں نے اپنی سنچریاں بنائیں۔ اس سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور اب ان کے پاس ون ڈے میں اب تک کی سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔ بعد میں کے ایل راہول اور شوبھمن گل نے کئی چھکوں اور چوکوں کے ساتھ ہندوستان کی بیٹنگ اننگز کا خاتمہ کیا۔
نیوزی لینڈ کو 50 اوورز میں 398 رنز کا ہدف ملا۔ انہوں نے اچھی شروعات کی لیکن جلد ہی محمد شامی آئے اور بھوت جلدی دو وکٹیں لے لیں۔ ڈیرل مچل اور کین ولیمسن نے زبردست شراکت قائم کی اور نیوزی لینڈ کو کھیل میں واپس لیے۔ ڈیرل نے اس ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف دوسری بار سنچری بنائی۔ شامی نے ولیمسن کی وکٹ لے کر اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد گلین فلپس نے کچھ بڑے شاٹس لگائے لیکن ان کی بیٹنگ زیادہ دیر نہیں چل سکی۔ ہندوستانی گیند بازوں نے تیزی سے نیوزی لینڈ کی اننگز ختم کردی اور فتح ہندوستان کے حصے میں آئی۔ محمد شامی نے 7 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا خطاب حاصل کیا۔